وزیراطلاعات پنجاب عظمی بخاری نے کہا ہے کہ پاکستان می?? سرمایہ کاری پر چین کو سیکورٹی تحفظات ہیں۔
پنجاب کی وزیراطلاعات عظمی بخاری نے بیان می?? کہا کہ وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز نے دورہ چین می?? جنکو کمپنی کو سولر پلانٹ لگانے کے لیے دعوت دی۔ چین کے سیکورٹی پر تحفظات ہوتے ہیں۔ مریم نواز نے یقین دہانی کروائی ہے کہ پنجاب می?? سیکورٹی کو انتہائی مضبوط کریں گے۔
عظمی بخاری نے کہا کہ 700 بسوں ??و چین سے لانا مشکل ہے ہم چاہتے ہیں پاکستان می?? ہی مینوفیکچرنگ ہو۔مریم نواز نے چینی کمپنیوں سے بات کی ہے۔ 60 سے زائد کمپنیوں ??ا ریسپانس اچھا رہا۔ وہ پاکستان می?? آ??ر کام شروع کریں گی جس سے پھلتا پھولتا پنجاب بن جائے گا۔
وزیراطلاعات پنجاب کا مزید کہنا تھا کہ اس وقت معیشت بہتر ہے۔ فساد کنٹرول می?? ہوجائے تو معاملات بہتر ہو جائیں گے۔ مذاکرات کس سے کریں۔ پہلے تو یہ مذاکرات پر آمادہ نہیں تھے۔ پی ٹی آئی کی مذاکراتی کمیٹی کے پاس کچھ نہیں ہے۔ اندر بیٹھا شخص کہتا ہے باہر گڈی گڈی کھیل رہے ہیں۔
ارکان اسمبلی کی تنخواہوں می?? اضافے سے متعلق عظمی بخاری کا کہنا تھا کہ صوبائی ارکان اسمبلی کی جو تنخواہیں بڑھی ہیں ان می?? آدھی تو ٹیکس می?? چلی جائیں گی۔ جتنا کام کرتے ہیں سورس آف انکم کوئی نہیں تو تنخواہ بڑھنا چاہیے۔وزیر اعلی سمیت بہت سے لوگ تنخواہیں نہیں لیتے۔