لاہور کے علاقہ تھانہ شفیق آباد میں تین سالہ ب??ی کو اغوا کر کے قتل کرنے والا ملزم ??پن?? ہی ساتھیوں کی فائرنگ سے ہلاک ہوگیا۔
تفصیلات کے مطابق انسپکٹر عمران یوسف ا??ر ان کی ٹیم ملزم ارسلان کو علاقہ تھانہ شفیق آباد لے جارہی تھی کہ نامعلوم ملزمان نے ??پن?? زیر حراست ??اتھی اغوا کار کو چھڑوانے کے لیے پولیس پارٹی پر اندھا دھند فائرنگ کردی، ملزم کے ساتھیوں کی فائرنگ سے اغوا کار ارسلان شدید زخمی ہو گیا جس کو اسپتال منتقل کیا جا رہا تھا کہ راستے میں ہی دم توڑ گیا جبکہ ملزمان کی فائرنگ سے پولیس اہلکار معجزانہ طور پر محموظ رہے۔
ڈی ایس پی چوہدری فیصل شریف کے مطابق ہلاک ہونے والے ملزم نے تین سالہ معصوم ب??ی کو اغوا کرکے بے دردی سےقتل کر دیا تھا اور ب??ی کی لاش کو گندے نالے میں پھینک دیا تھا۔
نامعلوم ملزمان کی فائرنگ سے سرکاری گاڑی کو شدید نقصان پہنچا ہے جبکہ فائرنگ کرنے والے ملزمان اندھیرے کا فائده اٹھاتے ہوئے فرار ہوگئے جن کی گرفتاری کے لیے علاقہ میں سرچ آپریشن جاری ہے۔