کراچی میں سر?? ہواؤں کے ساتھ چھٹی کے دن ک?? امتزاج شہریوں کو ناشتہ پوائنٹس کی طرف کھینچ لایا۔ شہر بھر کے مشہور ناشتہ پوائنٹس پر گرماگرم پائے، نہاری اور حلیم کے ذائقے نے رونق لگا دی۔
شہریوں کی بڑی تعداد نے دوستوں اور فیملی کے ساتھ ناشتہ پوائنٹس کا رخ کیا جبکہ کئی افراد نے یہ مزے گھروں تک پہنچانے کے لیے پارسل کروائے۔ ناش??ے کی یہ روایت خاص طور پر سر??یوں کے دنوں میں شہریوں کے لیے ایک منفرد خوشی کا باعث بنتی ہے۔
شہریوں کا کہنا ہے کہ چھٹی کے دن باہر ناشتہ کرنا نہ صرف ذائقے کے لطف کے لیے ہوتا ہے بلکہ یہ دوستوں اور فیملی کے ساتھ تعلقات مضبوط کرنے کا بھی موقع فراہم کرتا ہے۔
خواتین نے کہا کہ یہ موقع ہمیں روزمرہ کی مصروفیات سے کچھ دیر کے لیے آزادی دیتا ہے۔
دکانداروں نے کہا کہ سر??یوں میں پائے کا سالن اسپیشل ہوتا ہے، ہم دس سالوں سے سر??یوں میں پائے کا سالن بناتے ہیں، لوگ پوچھ پوچھ کر جاتے ہیں کہ کب سے پائے بنانا شروع کریں گے۔
گرم کھانوں کی خوشبو اور شہر کے خوشگوار موسم نے شہریوں کو سر??یوں کے دنوں میں ان لمحات کا خوب فائدہ اٹھانے پر مجبور کر دیا۔ یہ روایت کراچی کی ثقافت کا ایک اہم حصہ ہے، جو نہ صرف ذائقے بلکہ خوشگوار یادوں کا بھی ذریعہ ہے۔