اسد حکومت کے خاتمے کے بعد شام کی ??دلتی صورتحال پر ??اکستان ایک انتہائی محتاط پالیسی پر عمل پیرا ہے، اس لیے ابھی تک دمشق پر ??ابض اپوزیشن فورسز کی ??اضابطہ حمایت نہیں کی۔
شام کی ??انہ جنگی کے دوران بھی پاکستان محتاط پالیسی پر عمل پیرا رہا۔ بظاہر اس غیر جانبدارانہ پالیسی کا جائزہ بتایا ہے کہ پاکستان کا جھکاؤ بشارالاسد کی ??رف تھا، یہی وجہ ہے کہ2011 کے عرب اسپرنگ میں پاکستان نے بشارالاسد کی ??رطرفی کا مطالبہ کرنیوالی قوتوں کی ??مایت سے انکار کر دیا تھا۔
بشار الاسد کی اچانک بے دخلی صرف عالمی برادری نہیں، پاکستان کیلیے بھی ایک دھچکا تھی۔
نام ظاہر نہ کرنے پر ??زارت خارجہ کے ایک افسر نے بتایا کہ بشار الاسد کی ??ے دخلی پر ردعمل میں دفتر خارجہ نے شام کی ??المیت اور خودمختاری کے احترام کی ??ات کی، حیات تحریر الشام کی ??یر قیادت اپوزیشن کی ??مایت سے گریز کیا۔
وزارت خارجہ کے ایک افسر نے کہا کہ ہم انتظار کرو اور دیکھو کی پالیسی پر عمل پیرا ہیں، دمشق پر ??ابض گروپ ابھی تک دہشت گرد تنظیم کی فہرست میں شامل ہے۔
انہوں نے کہا کہ محتاط پالیسی کی وجہ یہ ہے کہ پاکستان ایک ایسے تنازعے میں الجھنا نہیں چاہتا جس میں براہ راست ملوث نہیں۔
انہوں نے کہا کہ شام کی ??ورتحال خطے میں مزید عدم استحکام اور اسرائیل کو ایران پر حملے کیلئے اکسا سکتی ہے، جوکہ خطے اور پاکستان کیلئے تباہ کن ہو گا۔ دیگر ملکوں کی ??رح پاکستان کو بھی تشویش ہے کہ حالیہ واقعات کے بعد شام کی وحدت قائم رہتی ہے کہ نہیں۔