شہر قائد کے مختلف علاقوں میں ایک ہی دن میں آتش زدگی کے 4 واقعات پیش آئے، تا??م کوئی جانی نقصان رپورٹ نہیں ہوا۔
ایکسپریس نیوز کے مطابق آگ لگنے کے واقعات مکان، شادی ہال ، جھگیوں اور دکان میں پیش آئے جن میں 2 جھگیوں سمیت مختلف نوعیت کا سامان جل گیا۔
کے ایم سی فائر بربگیڈ حکام کے مطابق گورنگی نمبر 4 گھاس منڈی کے قریب ایک مکان میں آگ لگنے کی اطلاع پر فائر بریگیڈ کی گاڑی ر??انہ ہوئی جس نے جائے وقوع پر پہ??چ کر آگ بجھائی۔ واقعے میں مکان کے ایک کمرے میں آگ لگنے سے گھریلو سامان جل گیا۔
دوسری جانب کورنگی نمبر 5 میں جھگیوں میں آگ لگنے کی اطلاع پر فائر بریگیڈ کی گاڑی نے جائے وقوع پر پہ??چ کر آگ بجھائی۔ اس واقعے میں 2 جھگیوں کو نقصان پہنچا، تا??م کوئی جانی نقصان نہیں ہوا۔
علاوہ ازیں شاہ فیصل کے علاقے گرین ٹاؤن میں ایک شادی ہال میں آگ لگنے سے کرسیاں اور دیگر سامان جل گیا۔ اطلاع ملنے پر فائر بریگیڈ اہل کاروں نے جائے وقوع پرپہ??چ کر کارروائی کی۔ واقعے میں کوئی جانی نقسان رپورٹ نہیں ہوا۔
اُدھر ایم اے جناح روڈ پر تاج کمپلیکس کے عقبی حصے میں واقع اے سی کی دکان میں آگ گئی، جس کی اطلاع ملنے پر فائر بریگیڈ کی گاڑی نے پہ??چ کر آگ بجھائی اور اطراف کی دکانوں کو آتش زدگی سے بچایا۔ واقعے میں دکان میں موجود سامان جل گیا، تا??م تا??م کوئی جانی نقصان نہیں ہوا ۔