جمعیت علمائے اسلام (جے یو آئی) کے ترجمان اسلم غوری نے مد??رس ایکٹ پر صدر مملکت آصف رزداری کے اعتراضات کو مسترد کرتے ہوئے کہا ہے کہ ایسا لگتا ہے کہ اس معاملے پر ایوان صدر بیرونی د??اؤ کا شکار ہے۔
مدارس ایکٹ پر صدر آصف زرداری کے اعتراضات پر ردعمل دیتے ہوئے ترجمان جمعیت علمائے اسلام اسلم غوری نے کہا کہ صدر زرداری کے مد??رس ایکٹ پر اعتراضات حیر??ن کن ہیں۔
انہوں نے کہا کہ صدر مملکت کے اعتراضات کا طریقہ قانون کے مطابق نہیں اور آئین میں دی گئی مد?? کے اندر بھی نہیں ہیں۔
اسلم غوری نے کہا کہ اعتراضات قسطوں میں کیے گئے، ایک بار اعتراضات کیے جن کا جواب دیا گیا تو پھردوبارہ اعتراضات کا حق نہیں، اعتراضات اسپیکر قومی اسمبلی کو بھیجنے چاہیے تھے لیکن ??ن کے پاس یہ اعتراضات نہیں بھیجے گئے۔
??ن کا کہنا تھا کہ جو اعتراض اسپیکر کو بھیجا گیا تھا، اس کا جواب دے دیا گیا، اسپیکر آفس کےجواب پر ایوان صدر نے اپنے اعتراضات پر دوبارہ زور نہیں دیا۔
اسلم غوری نے کہا کہ صدر کی جانب سے مجوزہ ترمیم پر اعتراض کے ساتھ تجاویز اور حل بھی بھیجا جاتا ہے، مد??رس بل میں کوئی تجاویز اور حل نہیں بتایا جا رہا ہے۔
ترجمان جمعیت علمائے اسلام نے کہا کہ لگتا ہے کہ ایوان صدر بیرونی د??اؤ کا شکار ہے۔